بار بار ڈومور کا مطالبہ کرنے والے امریکہ نے2018کے دوران پاکستان پر کتنے ڈالر خرچ کئے،رپورٹ سامنے آگئی

17  ‬‮نومبر‬‮  2018

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے 2018 کے دوران پاکستان میں اہم پروگرامز اور سرگرمیوں پر 11 کروڑ 33 لاکھ روپے خرچ کیے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مالی سال 2018 کی مالیاتی رپورٹ میں بتایا کہ اکتوبر 2017 سے ستمبر 2018 کے درمیان تک ڈپارٹمنٹ نے اپنی اہم سرگرمیوں پر 8 ارب 7 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔

مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر سے جاری پروگرام آپریشن کی مدد اور 3 ارب 70 کروڑ ڈالر سفارتی عملے اور سہولیات کے لیے سکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے عالمی سطح پر سکیورٹی تحفظ پروگرام پر خرچ کیے گئے۔اس فنڈنگ کے اہم عناصر میں عراق امریکی مشن کے آپریشن کی حمایت کرنے کے لیے 95 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ کیے، اس کے علاوہ افغانستان میں سرگرمیوں کے لیے 85 کروڑ 83 لاکھ ڈالر خرچ کیے، اسی طرح پاکستان میں اہم پروگرامز اور سرگرمیوں کے لیے 11 کروڑ 33 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے جبکہ دیگر بے امنی، انتہائی حساس اور خطرناک علاقوں میں آپریشن کی مدد کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈپارٹمنٹ نے غیر ملکی عسکری امداد (ایف ایم ایف) کے لیے 6 ارب 10 کروڑ ڈالر مختص کیے، جن میں سے اکثر اسرائیل، مصر، اردن، پاکستان اور عراق کو تفویض کیے گئے۔ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انہوں نے پاکستان میں اصل میں کتنے خرچ کیے لیکن یہ کہا گیا کہ امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی ملک میں انسداد دہشت گردی کی صلاحیت اور امن آپریشن پروگرام کی حمایت کرتی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی نمائندوں کے دفتر کو جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے معاملے میں ضم کرنے کے فیصلے پر سکون کا اظہار کیا۔ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنوری میں پاکستان کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو متعارف کرایا اور اسی سال امریکی امداد بہت زیادہ کم کی جو ایک سال کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…