اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت نے سیکیورٹی صورتحال کی قلعی کھول دی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق بلا شبہ ایک مدبر سیاستدان اور عالم دین تھے، ان کی دینی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت مولانا سمیع الحق کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرے۔انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کسی سازش کا شاخسانہ لگ رہی ہے۔