بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

آسیہ بی بی بریت کیخلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا، متعدد شہروں میں سڑکیں بلاک ،ٹریفک متاثر،امتحانات ملتوی،تعلیمی ادارے ،کاروباری مراکز اور دفاتر بند،سکیورٹی ہائی الرٹ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، لاہور، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے ملک گیر احتجاجی مظاہرے اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کال کے بعد متعدد شہروں میں سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ،امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر جمعہ کے روز ملک کے بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گجرانوالہ میں موبائل فون سروس بھی معطل رہی ،تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے اگرچہ سڑکوں پر لوگوں اور ٹریفک کا رش کم رہا ، تاہم پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے اور جگہ جگہ سڑکیں بلاک کیے جانے کی وجہ سے دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا رہا ،ملک کا سب سے بڑا کراچی میں 25 سے زائد مقامات پر سڑکیں بلاک ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،ضلع شرقی میں ملیر اور اسٹار گیٹ کے مقام پر روڈ بلاک ہونے سے ایئرپورٹ جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا رہا اور لوگوں کو ہدایت کی گئیں کہ وہ ایئرپورٹ جانے کے لیے یونیورسٹی روڈ استعمال کریں،لانڈھی 89، لانڈھی 5 نمبر، لانڈھی نمبر 6، کورنگی نمبر 5، کورنگی نمبر 3، کورنگی ڈھائی نمبر اور قیوم آباد فرنیچر مارکیٹ کے اطراف بھی سڑکیں بلاک کردی گئیں ، جس کے باعث ٹریفک متاثر رہی، ضلع جنوبی میں گارڈن، ٹاور، تین تلوار، رنچھوڑ لائن اور شو مارکیٹ کے علاقوں میں سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک بلاک رہی ،ضلع ویسٹ میں حب ریور روڈ بلدیہ، ماڑی پور روڈ اور تین ہٹی پر بھی سڑکیں بند اور ٹریفک بلاک رہی ،ضلع وسطیٰ میں ناظم آباد، ناگن چورنگی، پاور ہاؤس چورنگی، نیو کراچی نمبر 5 اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں بھی سڑکیں بلاک ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ لاہور میں چیئرنگ کراس، مال روڈ، داتا دربار، شاہدرہ موڑ، جی ٹی روڈ، فیروز پور روڈپر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج بلاک ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی ۔دوسری جانب ڈھوک کالا خان، ترامڑی اور کرال چوک پر بھی سڑک بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر بلاک رہی ، پشاور میں پیر زکوڑی پل کے قریب رِنگ روڈ بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ،دوسری جانب جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی جزوی طور پر بحال رہی ،تاہم موٹروے پولیس کے مطابق پشاور موٹر وے ایم ون ٹریفک کے لیے کھلا رہا۔

ترجمان موٹروے کے مطابق چند ایک مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ،لاہور کی جانب جانے والا اور کامونکی سے راولپنڈی کی طرف جانے والا ٹریفک بحال رہی ، تاہم کامونکی سے لاہور کی طرف جانے والا ٹریفک بلاک رہی ۔ترجمان کے مطابق نیشنل ہائی وے (قومی شاہراہ) پر گجرخان اور راولپنڈی جانے والے ٹریفک کو متبادل راستہ دیا گیا ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ہائی وے پر ٹیکسلا، سوہاوہ، دینہ، سرائے عالمگیر، گجرات، چن دا قلعہ، مرید کے، نتھے خالصا، کلمہ چوک، پکا میل، چونگ، مولن وال، لوہاراں والہ کھو، سندر اور مراکہ کے مقامات پر بھی ٹریفک بلاک رہی ۔مختلف مقامات پر گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی نذر آتش کئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…