لاہور ( آن لائن)محکمہ پولیس کی طرف سے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر آئی جی پنجاب ڈویژنز اور اضلاع کے افسروں سے مستقل بنیادوں پر رابطے میں،10ریجنزمیں مجموعی طور پر 76سڑکیں ٹریفک کے لیے کلیئرکروادیں۔
امجد جاوید سلیمی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پر امن رہیں اورقانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کو جاری رکھیں تا کہ ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ، امجد جاوید سلیمی براہِ راست تمام ڈویژنز اور اضلاع کے افسروں سے مستقل بنیادوں پر رابطے میں رہے اوران سے امن و امان کی صورت حال کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق فیڈ بیک بھی لے رہے ہیں جبکہ شہری قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز اور ان کا تمام عملہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے آپریشنل ہدایات جاری بھی کرتے رہے۔پنجاب بھر سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے مطابق 10ریجنزمیں مجموعی طور پر 76سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے جن میں لاہورکی 15، شیخوپورہ کی 11، گوجرانوالہ کی 8، راولپنڈی کی 6، سرگودھا کی 6، فیصل آبادکی 7، ملتان 12،ساہیوال 5 ، ڈی جی خان4 اور بہاولپورکی 2 سڑکیں شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب، امجد جاوید سلیمی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پر امن رہیں اورقانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کو جاری رکھیں تا کہ ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔