اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آسیہ بی بی کو رہا کرنے کے فیصلے کیخلاف تاحال ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے ۔ادھر لاہور میں شرپسند عناصر نے تھانہ کوٹ لکھپت کے پولیس اہلکار کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایا اور اس کابازو توڑ دیا، کانسٹیبل فرحت محمود کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا،شرپسند عناصر نے کوٹ لکھپت پھاٹک پر کھڑی پولیس وین کی توڑ پھوڑ بھی کی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر نے
اس موقع پر کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کر کے مقدمہ درج کیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی ماڈل ٹائون علی وسیم واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی ںاور زخمی پولیس اہلکار کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔دریں اثنا پنجاب ،سندھ اور خیبر پختونخوا میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ۔