پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چین نے پاکستان کو اعلیٰ کارکردگی کے خطرناک ترین ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا،عسکری ماہر نے اسے چین اور پاکستان کے درمیان سب سے بڑا معاہدہ قراردیدیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین پاکستان کواعلیٰ کارکردگی کے حامل48ڈرونز فروخت کریگا۔بعض ازاں چین اور پاکستان مشترکہ طور پر ڈرونز کی تیاری شروع کرینگے۔اس سلسلے میں چین اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے تحت اسلام آباد چین سے48ڈرونز درآمد کر سکے گا۔

چین کے سرکاری اخبار’’گلوبل ٹائمز‘‘ نے پاکستان ائیر فورس شیر دلز ایروبیٹک ٹیم کے حوالے سے بتایاہے۔تاہم اخبار نے اس معاہدے کی مالیات اور ڈرونز کی ڈیلیوری کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔اخبار لکھتا ہے کہ ونگ لونگ2ڈرون چھنگ تاؤ ائیرکرافٹ انڈسٹریل کمپنی کا تیارکردہ ہے۔یہ جاسوسی مشن کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ کثیرالمقاصد کارروائیاں بھی کر سکتا ہے۔ڈرون طیارہ بغیر پائلٹ کے بھی کارروائی کرنے کے نظام سے لیس ہے۔اخبار کے مطابق مستقبل میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ اور چائنہ ایوی ایشن ایڈسٹری کارپوریشن ایسے ہی ڈرونز مشترکہ طور پر تیار کرینگے۔ایک عسکری ماہر سانگ زونگ پیگ نے اخبار کو بتایا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے۔اخبار کے مطابق چین اپنے سدا بہار دوست اسلام آباد کو دفاعی ہتھیار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اس سے قبل دونوں ممالک مشترکہ طور پر ایک انجن والا جے ایف تھنڈر طیارہ بھی تیار کر چکے ہیں۔پاکستان کو فراہم کئے جانے والے ڈرونز کی آزمائشی پروازیں گذشتہ فروری میں مکمل کر لی گئیں تھیں۔ چین پاکستان کواعلیٰ کارکردگی کے حامل48ڈرونز فروخت کریگا۔بعض ازاں چین اور پاکستان مشترکہ طور پر ڈرونز کی تیاری شروع کرینگے۔اس سلسلے میں چین اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے تحت اسلام آباد چین سے48ڈرونز درآمد کر سکے گا۔ چین کے سرکاری اخبار’’گلوبل ٹائمز‘‘ نے پاکستان ائیر فورس شیر دلز ایروبیٹک ٹیم کے حوالے سے بتایاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…