جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عدالت نے فواد چوہدری کیخلاف درخواست دائرکرنے کا حکم دیدیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت نے نوازشریف کے وکلا کو ان کے موکل کی سزا سے متعلق پیش گوئی کرنے پرفواد چوہدری کے خلاف درخواست جمع کرانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اخبارکے تراشے بھی درخواست کا حصہ بنائے جائیں، اگر فواد چوہدری کونوٹس جاری کرنا پڑا تو عدالت کرے گی۔ جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے روبروفلیگ شپ ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی

توسابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلا نے اپنے موکل کی گرفتاری سے متعلق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کا معاملہ اٹھادیا۔نوازشریف کے معاون وکیل زبیرخالد ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز ایک وزیر نے کہا نوازشریف سو فیصد گرفتار ہوں گے، وزیر صاحب عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں، کیس کا فیصلہ آنے والا ہے پھرانہیں کیسے الہام ہوا کہ سزاہوگی، بیان کا نوٹس نہ لیا گیا توعدالت کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔فاضل جج نے استفسارکیا کہ وزیرنے عمومی بات کی یا عدالت سے متعلق قتل کے مقدمے میں ملزم کہہ رہے تھے وہ بری ہوں گے، میں نے کہا کہ ملزم جومرضی کہیں فیصلہ عدالت کوکرنا ہے۔ فاضل جج نے نواز شریف کے وکلا کو اس سے متعلق درخواست دائر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اخبارکے تراشے بھی درخواست کا حصہ بنائے جائیں۔سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لے اوران کے بیان کا متن بھی طلب کیا جائے، جس پرجج احتساب عدالت نے کہا کہ اگر فواد چوہدری کونوٹس جاری کرنا پڑا تو عدالت کرے گی۔واضح رہے کہ فواد چوہدری نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف دوبارہ جیل جائیں گے اور100 فیصد جائیں گے۔ ہل میٹل کیس کے حقائق سامنے ہیں، نوازشریف دبئی میں ایف زیڈ ای کپیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…