نواز شریف 100فیصد گرفتار ہونگے۔۔فواد چوہدری کو کیا الہام ہواکہ سزا ہونیوالی ہے؟وفاقی وزیر کو بیان دینا مہنگا پڑ گیا عدالت نے نوٹس لے لیا، دھماکہ خیز حکم جاری کر دیاگیا

26  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکلاء نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے سابق وزیراعظم کی گرفتاری اور سزا سے متعلق بیان کے معاملہ پر نوٹس لینے کی استدعا کی ہے ۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے

دوران نواز شریف کے وکیل زبیر خالد ایڈووکیٹ نے احتساب عدالت کے روبرو کہا کہ ایک وزیر نے کہا کہ نواز شریف 100 فیصد گرفتار ہوں گے، کیس کا فیصلہ آنے والا ہے ٗپھر انہیں کیسے الہام ہوا کہ سزا ہوگی؟زبیر خالد ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ‘وزیر اطلاعات کو نوٹس کرکے طلب کیا جائے، اگر بیان کا نوٹس نہ لیا گیا تو عدالت کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ وزیر نے عمومی بات کی یا عدالت سے متعلق؟’جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ قتل کے مقدمے میں ملزم کہہ رہے تھے کہ وہ بری ہوں گے، میں نے کہا کہ ملزم جو مرضی کہیں فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔حتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ وزیر نے عمومی بات کی یا عدالت سے متعلق؟’جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ قتل کے مقدمے میں ملزم کہہ رہے تھے کہ وہ بری ہوں گے، میں نے کہا کہ ملزم جو مرضی کہیں فیصلہ عدالت نے کرنا ہےبعدازاں احتساب عدالت نے نواز شریف کے وکلاء کو درخواست دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ اس بیان کا کیا کرنا ہے۔اس موقع پر سینئر وکیل خواجہ حارث نے بھی کہا کہ عدالت فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لے اور ان کے بیان کا ٹرانسکرپٹ بھی طلب کیا جائے جس پر عدالت نے اخبار کے تراشے بھی درخواست کا حصہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر فواد چوہدری کو نوٹس جاری کرنا پڑا تو عدالت کریگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف دوبارہ جیل جائیں گے اور 100 فیصد جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…