اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی رانا مبشر نے نجی نیوز ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آتے ہی اسلام آباد میں بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ سابق حکومتوں کی باری آتی تھی تو دکانین کھل جاتیں تھیں ، ہر چیز کا ریٹ لگا دیا جاتا تھا ، کسی نے پوسٹنگ کروانی ہے اس کا علیحدہ ریٹ اور کس نے نوکری لینی ہے تو
اور ریٹ پرلیکن عمران خان کے حکومت میں آتے ہی تمام دکانیں ٹھپ ہو کر رہ گئیں ہیں ، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اسلام آباد میں سفارشی کوئی دکان نہیں کھلی ۔ خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے ہی تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا۔عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد کئی خرچے بھی کم کر دئیے اور کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر لگے گا۔