منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان چین کے دورے سے واپسی پرقوم کوکونسی بڑی خوشخبری دیںگے ؟ دھماکے دار اعلان کر دیا گیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہم 50 لاکھ گھر بنارہے ہیں جو بڑا ہدف ہے اور اس کے لیے چین سے بھی سرمایہ کاری لائیں گے‘ہماری نوجوان آبادی ہے اور ہمیں نوکریوں کی ضرورت ہے ، ہماری حکومت کی پالیسی سیدھی ہے ، سرمایہ کاری اور کاروبار کے راستے میں جو

رکاوٹیں ہیں انہیں دور کرنا ہمارا کام ہے کیونکہ کاروبار کرنا جتنا آسان ہوگا، اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی۔جمعرات کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہماری نوجوان آبادی ہے اور ہمیں نوکریوں کی ضرورت ہے ، ہماری حکومت کی پالیسی سیدھی ہے ، سرمایہ کاری اور کاروبار کے راستے میں جو رکاوٹیں ہیں انہیں دور کرنا ہمارا کام ہے کیونکہ کاروبار کرنا جتنا آسان ہوگا، اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی، اس سے روزگار بڑھے گا اور ہم لوگوں کو غربت سے نکال سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں میں چین جارہے ہیں، کوشش ہے کہ سی پیک کے نیچے بننے والے پراجیکٹ میں جوائنٹ ایڈونچر کیا جائے، اس سے پاکستان میں سرماریہ کاری ہوگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چائنا سے ہمارا سرمایہ کاری اور کاروبار کا رشتہ سی پیک کے ذریعے آگے بڑھے گا، جو ہماری حکومت کا ویژن ہے ، پاکستان ایسا ملک بنے گا اس سے بیرون ملک نوکری کے لیے جانے والوں کو واپس بلائیں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ چین سے ہاوسنگ کے شعبے پر بھی بات ہوگی، ہم عام انسانوں کے لیے 50 لاکھ گھر بنارہے ہیں جو بہت بڑا ہدف ہے تاکہ اسے آسان قسطوں پر دیں، اس کے لیے بھی سرمایہ کاری لائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…