اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا چین کے تعاون سے اپنے خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خلانوردوں سے متعلق معاملات ایجنڈے کا حصہ ہیں۔کابینہ پاک چین خلائی مشن معاہدے کی توثیق کرے گی۔یاد رہے اس قبل بھی پاکستان ٹیکنالوجی کی دنیا میں کئی کامیابیاں سمیٹ چکا ہے۔جولائی کے ماہ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے ٹیکنالوجی کی دنیا کے اہم سنگ میل
کو عبور کر لیا ہے۔ 9 جولائی کو چین نے جو چھوان نامی سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر میں لانگ مارچ نمر دو سی راکٹ کے ذریعے کامیابی کے ساتھ پاکستان کے زیادہ فاصلے کے سینسنگ سیٹلائٹ نمبر ایک اور پاک ٹیس اے 1 سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑا تھا جو کامیابی سے سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل ہوگئے تھے۔یہ چین اور پاکستان کے درمیان خلائی لحاظ سے دوسری مرتبہ تعاون تھا۔دونوں ممالک کے درمیان سی پیک منصوبے کے تحت بھی ٹیکنالوجی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے ۔