اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے شعبہ صحت میں تاریخ رقم کر دی۔تفصیلات کے مطابق رواں ماہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کے طول و عرض سے پولیو کے خاتمے کے لیے پانچ سالہ پلان کی منظوری دی تھی اور اب قومی پولیو مہم سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی غیر جانبدار رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ قومی انسداد پولیو مہم تاریخ کی کامیاب ترین مہم ثابت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار 98 فیصد بچوں کو پولیو کے خطرے پلائے گئے،گذشتہ قومی پولیو مہم
میں 2 فیصد بچے ویکسین سے محروم رہے،ڈبلیو رپورٹ کے مطابق پولیو مہم کا حصہ 93 فیصد بچوں کو انگلی پر تصدیقی نشان پائے گئے۔پنجاب میں98.1، سندھ 97.8، بلوچستان 97.4 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی۔رپورٹ کے مطابق فاٹا اضلاع کے 98.8 فیصد جی بی 99.2، آزاد کشمیر 97 فیصد بچوں میں پولیو ویکسینیشن کی تصدیق ہوئی جبکہ اسلام آباد میں 95.3 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ذرائع کے مطابق قومی پولیو ٹیم کی کارگردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی سروے کروایا جاتا ہے۔