اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

میرے ساتھ آئیں آپ سے ایک بات کرنی ہے!سعودی ولی عہد نے عمران خان کو گاڑی میں بٹھایا اور پھر25منٹ تک کیا کچھ ہوتا رہا؟سنسنی خیز دعویٰ سامنے آگیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے بعد جب سب لوگ کھانا کھا رہے تھے تو کھانا کھانے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ آپ میرے ساتھ گاڑی میں بیٹھیں اور ا سکے بعد محمد بن سلمان نے گاڑی چلائی اور عمران خان ان کے ساتھ بیٹھے۔

سعودی علی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان سے کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ آئیں آپ سے ایک بات کرنی ہے۔جس سے ایک بہت اچھا پیغام جاتا ہے۔عمران خان اور سعودی علی عہد کے علاوہ گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھااور وہ گاڑی میں قریباً 25منٹ تک رہے اور اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی ان سے الگ ملاقات ہوئی۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے پر اعتماد انداز میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب میں پرتپاک استقبال اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں مرکزی خطاب نے دنیاکے سامنے پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں مدد دی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بڑے بڑے ممالک اور بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو خود اس کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے اورمذکورہ کانفرنس میں ان ممالک اور سرمایہ کاروں کی دعوت دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان اْس بنیادی نظریے کا پاکستان ہے جس کے لیے پاکستان کے بانیوں نے اسے حاصل کیا تھا اور اس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا۔ نیا پاکستان قائد اعظم کے اصولوں پر بنانا ہے۔ ہمیں اقتدار میں آئے ہوئے60 دن ہوئے ہیں۔ہمیں فوری طور پر کرنٹ خسارے کے مسئلے کا سامنا ہے۔ہماری حکومت کا سب سے پہلا ہدف یہی ہے کہ ہمیں برآمدات بڑھانی ہے تاکہ زر مبادلہ بڑھایا جا سکے۔ہم برآمد کنندگان کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک میں بڑا مسئلہ ہے۔ ہم جو بھی اصلاحات کریں گے اس کا اثر آنے والے دنوں پر پڑے گا۔ کرپشن کسی بھی ملک کو غریب بنا دیتی ہے۔ کرپشن انسانی ترقی کے منصوبوں سے رقم کا رْخ موڑ دیتی ہے۔ کرپشن ملکوں میں اداروں کو تباہ کر دیتی ہے۔ پاکستان کے ادارے مضبوط کرنا ہمارے لیے ایک چیلنج ہے۔آنے والے تین سے 6 ماہ ہمارے لیے سخت ہیں۔ بدعنوان لوگوں کے بڑی پوزیشن پر ہونے کے باعث ادارے تباہ ہوئے۔ پاکستان میں وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے، سمندر پار موجود پاکستانی پاکستان کی طاقت ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان کے منصوبے کے تحت پہلے 5 سالوں میں ابتدائی طور پر 50 لاکھ گھرتعمیر کیے جائیں گے۔پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…