منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ رویہ،غیر ملکی خبر رساں ادارہ گلف نیوز سخت نالاں،عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو آئینہ دکھا دیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلف نیوز نے شائع کردہ آرٹیکل میں پاکستانی میڈیا کے رویے کو غیر ذمہ دار قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک آرٹیکل میں گلف نیوز کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم پاکستانی میڈیا کو دیکھتے ہیں تو ہمیں کچھ اس طرح کے جملے دیکھنے کو ملتے ہیں کہ پاکستانی حکومت اچھا کام نہیں کررہی ،وزیر اعظم اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں،پاکستانی معیشت کے لیے حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ،نئی حکومت یوٹرن پر یوٹرن لے رہی ہے۔گلف نیوز کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا

اس طرح کے جملوں اور الزامات سے بھرا پڑا ہے۔ناقدین یہ بھی نہیں سوچتے کہ وزیر اعظم عمران خان کو آئے صرف 2 ماہ ہوئے ہیں نہ کہ 2 سال ۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ذاتی آراء اور تبصروں کو حقائق بنا کر پیش کر رہا ہے۔گلف نیوز کا یہ بھی موقف تھا کہ پاکستانی میڈیا اپوزیشن کی جانب سے دئیے جانے والے بیانات کو اٹھا کر اسی بنیاد پر نئی حکومت کی کارکردگی کو جانچنے لگ جاتا ہے۔اس ساری تحریر کا عنوان تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پر تعصب بھرے حملے کرنے والے پاکستان کے ساتھ نیکی نہیں کررہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…