اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر عوام ، بیرون ملک پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے سرکاری اداروں کی خط و کتابت کا کلرتھیمم متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عمومی خط و کتابت کے لئے سبز رنگ ، فوری نوعیت اور کام کی مقررہ مدت کا نصف وقت گزرنے پرپیلے کاغذ جبکہ وارننگ اور مقررہ وقت کا90فیصد وقت مکمل ہونے پر سرخ رنگ کے کاغذ پر خط و کتابت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کا سرکاری امور
کی انجام دہی کے لئے رنگین کاغذ استعمال کرنے کا فیصلہ ، خط و کتابت سبز ، پیلے اور سرخ رنگ میں ہو گی۔ پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سبز کاغذ عمومی نوعیت کی خط و کتابت کو ظاہر کرے گا۔ پیلا کاغذ کام کی مقررہ معیاد کا 50فیصد وقت گزرنے کی یاد دہانی کروائے گا اور فوری نوعیت کی خط و کتابت کو بھی ظاہر کرے گا جبکہ سرخ کاغذ پر خط و کتابت بطور وارننگ کی جائے گی۔ سرخ کاغذ کا خط کام کے لئے مقررہ90فیصد وقت گزرنے پر لکھا جائے گا۔