اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم آج 7 بج کر15منٹ پر قوم سے خطاب کریںگے،عمران خان قوم سے خطاب میں کیا اعلان کرنے والے ہیں؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں، تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان آج 7.15پر قوم سے خطاب کریںگے اپنے خطاب میں عمران خان قوم کو ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی جانب سے اُٹھائے گئے
اقدامات سے آگاہ کریں گے۔سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان انشا اللہ آج سات بج کر پندرہ منٹ پر قوم سے خطاب کرینگے۔ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں گے اور دورہ سعودی عرب پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔