اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی ،عمارت کے اندر 400سے زائد مرد و خواتین ملازمین موجود ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،نجی ٹی وی کے مطابق عمارت میں آگ تیزی سے پھیل رہی ہیں ،بلڈنگ کو خالی کرایا جارہا ہے ۔عمارت 6منزلہ ہے جس کی 2منزلیں بیسمنٹ پر مشتمل ہے ۔آگ 2 سے 3 منٹ کے دوران ہواکی وجہ سے پھیلی۔عمارت میں موجود قیمتی سامان بھی نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔