اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے گورنر ہاؤسز کو عوام کے لیے کھولنے کا وعدہ کیا تھا جسے انہوں نے پورا کر دکھایا اور اب عوام کی ایک بڑی تعداد گورنر ہاؤسز کا دورہ کرتی ہے ۔ عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا بھی وعدہ کیا تھا جس پر عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس کو ایک
اعلیٰ درجے کی یونیورسٹی بنایا جائے گا جہاں انڈر گریجویٹ نہیں بلکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبا ہوں گے۔ وزیراعظم ہاؤس کو ایک باقاعدہ ریسرچ سینٹر نوعیت کا ادارہ بنایا جائے گا جہاں سائنسز اور سوشل سائنسز کے طلبا ہوں گے۔ اس ادارے کو انسٹی ٹیوشن آف Excellence بنانے کے لیے ہی یہاں طلبا کی تعداد دو ہزار تک رکھی جائے گی، اس حوالے سے آج بدھ کے روز وزیراعظم کو مختلف پریزنٹیشن دی جائیں گی۔