جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب کے ساتھ پاکستان بھی نشانے پر آگیا امریکہ نے ابتک کی سب سے سنگین دھمکی دیدی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ڈو مور کے مطالبے کے ساتھ امریکا نے پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ واشنگٹن کی جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی قیادت سے ان کی چند ہفتے پہلے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے یہ واضح کر دیا کہ امریکا کی جنوبی ایشیا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے پاکستان کو جو ہدف دیا گیا ہے وہ اسے پورا کرے گا اور دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہیں دے گا۔ان کا مزید کہنا ہے

کہ جنوبی سرحد پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کی گئیں تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ گزشتہ ہفتے امریکی دفتر خارجہ کے قائمقام ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پاکستان ہنری انشر نے بھی کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے پاس دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے کے مواقع موجود ہیں تاہم اس کے لیے اسلام آباد کو افغانستان کے حوالے سے اپنی پرانی پالیسی ترک کرنا ہو گی۔ان کا کہنا تھا حقیقت میں ہم نے پاکستان کی جانب سے کچھ اقدامات ہوتے ہوئے دیکھے ہیں تاہم فیصلہ کن اقدامات نہیں دیکھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…