اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہو گئی ہیں جس میں سب سے واضح کردار جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا ہے۔حالانکہ مولانا فضل الرحمٰن الیکشن ہار چکے ہیں تاہم وہ اپنی شکست ذہنی طور پر تسلیم نہیں کر پا رہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ حکومت کے خلاف قرارداد لانے کے لیے سرگرم ہیں۔ معروف صحافی ہارون الرشید اپنے آج کے کالم “ثبات اک تغیر کو ہے زمانےمیں ” میں لکھتے ہیں کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق آصف علی زرداری
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن خاموشی سے عمران خان کی حکومت کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔جس طرح کے اس سے قبل نواز شریف بھی کرتے رہے ہیں۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو ختم کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔وہ 2 ماہ کے بعد ہی تحریک انصاف کی حکومت کو چلتا کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے 31 اکتوبر کو اے پی سی بنلائے جانے کا بھی امکان ہے۔