وزیراعظم عمران خان مسلسل ایسی کون سی غلطی کررہے ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا؟کیا اپوزیشن اتحاد حکومت گرانے میں کامیاب ہوجائے گا؟مولانافضل الرحمان کیا کررہے ہیں؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

23  اکتوبر‬‮  2018

خواتین وحضرات ۔۔فورڈ کمپنی گاڑیاں بنانے والی دنیا کی سب سے (پرانی) کمپنی ہے‘ یہ کمپنی ہنری فورڈ نے 1903ء میں بنائی تھی ‘(اس) نے جب گاڑیاں بنانے کا کارخانہ لگایا تو (اس وقت) امریکا میں سڑکیں تھیں‘ سگنل تھے اور نہ ہی ٹریفک لاز تھے‘ کچے راستوں پر(اس وقت) گھوڑوں کی لید پڑی ہوتی تھی‘ ہنری فورڈ نے ٹریفک لاز‘ سگنلز اور پکی سڑکوں کا انتظار کرنے کی بجائے موٹر کارز بنانا شروع کر دیں اور ۔۔ان کاروں نے پوری دنیا کی معاشرت بدل دی‘ فورڈ آج بھی

سالانہ 66 لاکھ گاڑیاں بناتی ہے‘ دو لاکھ ملازمین ہیں اور ۔۔اس کے اثاثے دو سو ستاون ارب ڈالر ہیں‘ ہنری فورڈ نے یہ کمپنی صرف ایک فلاسفی پر بنائی تھی‘ وہ کہا کرتا تھا ‘صرف نقص نہ ڈھونڈو‘ مسئلے کا حل تلاش کرو‘ کاش ہمارے وزیراعظم نے ہنری فورڈ کو پڑھا ہوتا تو یہ آج 90 ملکوں کے پونے چار ہزار سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان کے نقص بیان نہ کر رہے ہوتے سعودی عرب میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاری متاثر ہونے کی بڑی وجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تھی ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کرپشن ہی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں فرق ہے، مشکل صورتحال سے نکلنے کیلئے قرض کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے قرض کیلئے بات کر رہے ہیں، قرضوں کی ادائیگی کیلئے مزید قرضوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو کرنٹ خسارے کا سامنا ہے، 5 سے 6 ماہ مشکلات کا سامنا رہے گا۔ میرا خیال ہے وزیراعظم ابھی تک اپوزیشن موڈ میں ہیں‘ یہ‘ یہ تک بھول گئے ہیں یہ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دینے کیلئے ریاض گئے ہیں اور یہ جب دنیا کو خود بتائیں گے ہم قرضوں پر امید لگا کر بیٹھے ہیں اور ملک کرپشن سے کھوکھلا ہو چکا ہے تو پھر کون بے وقوف یہاں انویسٹمنٹ کرے گا‘ آپ کو اب نقص نکالنے سے باہر آنا ہو گا اور

آپ کو ہنری فورڈ کی طرح حل تلاش کرنا ہو گا اور مسئلوں کا پہلا حل اچھی وکالت ہوتا ہے‘ آپ کچھ نہیں کر سکتے تو آپ کم از کم ملک کی اچھی وکالت تو کر سکتے ہیں‘ہم آج کے موضوعات کی طرف آتے ہیں ۔ اپوزیشن حکومت کے خلاف اکٹھی ہو رہی ہے‘ مولانا فضل الرحمن اے پی سی بلوائیں گے اور دونوں بڑی جماعتیں ۔۔اس میں شامل ہو کر نئے اتحاد کا اعلان کریں گی‘ کیا وہ اتحاد حکومت ۔۔گرا سکے گا‘ کیا حکومت شاہد خاقان عباسی سے مناظرے کیلئے تیار ہے اور فیصل ووڈا نے اٹھارہویں کو چیلنج کر کے ایک نیا بحران پیدا کر دیا۔ یہ تمام ایشوز ہمارے آج کے پروگرام کے موضوعات ہوں گے ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…