ملک میں زرمبادلہ لانے والوں کیلئے مراعات کا اعلان! بینک کے ذریعے آنے والے ایک ڈالر پر کتنے روپے ملیں گے؟ وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان کردیا

23  اکتوبر‬‮  2018

اسلام باد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے امور سے متعلق اجلاس، ملک میں زر مبادلہ لانے والوں کے لیے مراعات کا اعلان ، 15فیصد سے زائد ترسیلات پر فی ڈالر 3روپے دئیے جائینگے ، غیر ملکی کرنسی میں انفرادی ٹرانزیکشن کی زیادہ سے زیادہ حد 1500 ڈالر مقرر، اوورسیز کو پوٹیلیٹ بلز،انشورنس۔خریداری اور کریڈٹ کارڈ کی

ادائیگی کی بھی اجازت ، اسٹیٹ بینک اور منظور شدہ بینکوں کو غیر مالیاتی اداروں سے لین دین کی اجازت بھی دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کے دورےپر روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے امور سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر،وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل ترقی سیّد ذوالفقار عباس بخاری، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی، گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ، وزیراعظم کے سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین نادرا اور دیگر سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے ملک میں زرمبادلہ لانے والوں کیلئے مراعات کا اعلان کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کو عظیم اثاثہ قرار دیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سےجن مراعات کی منظوری دی گئی ہے اس کے مطابق 15 فیصد سے زائد ترسیلات پر فی ڈالر 3روپے دئیے جائیں گے۔اسٹیٹ بینک اور منظور شدہ بینکوں کو غیر مالیاتی اداروں سے لین دین کی اجازت بھی دیدی گئی ہےجب کہ غیر ملکی کرنسی میں انفرادی ٹرانزیکشن کی زیادہ سے زیادہ حد 1500 ڈالر مقررکر دی گئی ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پوٹیلیٹ بلز،انشورنس۔خریداری اور کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں،محکموں کو ہدایت کی کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مزید مراعات پر کام کریں تاکہ قانونی ذرائع سے ترسیلات زر حاصل کی جا سکیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…