بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

جعلی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ کیس کا ماسٹر مائنڈ اسلم مسعود جدہ سے گرفتار،یہ شخص کون ہے اور اسے پاکستان کب واپس لایا جائیگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ اور اومنی گروپ کے چیف فنانس آفیسر اسلم مسعود کو انٹرپول نے جدہ سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں چند روز پہلے اسلم مسعود کے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے تھے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انٹرپول نے جعلی بینک اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ کیس کے ماسٹر مائنڈ اور اومنی گروپ کے چیف فنانس آفیسر اسلم مسعود کو گزشتہ روز لندن سے جدہ پہنچنے پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انٹرپول کی جانب سے اسلم مسعود کی گرفتاری پر باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے اور اب ملزم کی حوالگی اور پاکستان واپسی کے لیے ایک سے دو روز میں ٹیم تشکیل دی جائیگی جو تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ملزم کو پاکستان منتقل کرے گی جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ اسلم مسعود منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے آغاز سے 9 جنوری کو پاکستان سے فرار ہوا تھا اور اس نے مختلف قومی شناختی کارڈز پر جعلی بینک اکاؤنٹس کھلوائے تھے، ان اکاؤنٹس کو کھلوانے میں بینک کے اعلیٰ افسران بھی ملوث ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم اسلم مسعود کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے، ملزم سے تفتیش کے دوران تمام راز افشا ہوں گے اور 35 ارب سے شروع ہو کر ایک کھرب تک جانے والے منی لانڈرنگ کیس میں سیاسی شخصیات کے گرد بھی تیزی سے گھیرا تنگ ہورہا ہے ٗ کیس میں آئندہ چند روز میں اہم گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…