بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری کی حکومت گرانے کی باتیں مگر ن لیگ کیا چاہتی ہے؟ دو ٹوک اور واضح اعلان کر دیا، جان کر پی ٹی آئی والے دنگ رہ گئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کے حوالے سے تمام خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیگی۔ ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح سلیکشن حکومت نے عوام کو بلند و بانگ دعوے کر کے بیوقوف بنایا

ان کے دعوئوں کی قلعی کھل کر سامنے آنی چاہئے۔ ہم ان کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ عوام دیکھ سکیں کہ ان کے دعوئوں کی حقیقت کیا تھی ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت گرانے کی کوئی جلدی نہیں، ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت نے جو مینڈیٹ سلیکشن کے ذریعے حاصل کیا ہے اس کا لوگوں کو پتہ چلے کہ جو لوگ دعویٰ کرتے تھے کہ ہم پانی سے گاڑی چلا دینگے، ہم نئے نئے عجوبے کر دینگے اس ملک میں، ان کی صلاحیت کا، ان کے تجربے کا ، ان کے ہوم ورک کی اصلیت لوگوں کےسامنے کھلنی چاہئے، اگر ہم نے ان کو گرانے کی قبل از وقت کوئی سکیم کی تو پھر یہ ہمارا کاندھا استعمال کرینگے اور کہیں گے کہ ہم نے آسمان سے تارے توڑ کر لے آنے تھے، اپوزیشن نے ہمیں چلنے نہیں دیا، ہم چاہتے ہیں کہ یہ اپنی تجوریوں سے چھپے ہوئے فارمولے اور جو ان کی افلاطونیت ہے اور اپنی بہترین صلاحیتیں قوم کو دکھائیں۔ ن لیگ حکومت کو قطعاََ سیاسی شہید نہیں بننے دیگی اور ان کو ایکسپوز کرینگے تاکہ آئندہ قیامت تک کوئی پاکستانی عوام کو تقریریں کر کے دھوکہ نہ دے سکے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح سلیکشن حکومت نے عوام کو بلند و بانگ دعوے کر کے بیوقوف بنایاان کے دعوئوں کی قلعی کھل کر سامنے آنی چاہئے۔ ہم ان کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ عوام دیکھ سکیں کہ ان کے دعوئوں کی حقیقت کیا تھی ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت گرانے کی کوئی جلدی نہیں، ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت نے جو مینڈیٹ سلیکشن کے ذریعے حاصل کیا ہے اس کا لوگوں کو پتہ چلے کہ جو لوگ دعویٰ کرتے تھے کہ ہم پانی سے گاڑی چلا دینگے، ہم نئے نئے عجوبے کر دینگے اس ملک میں، ان کی صلاحیت کا، ان کے تجربے کا ، ان کے ہوم ورک کی اصلیت لوگوں کےسامنے کھلنی چاہئے، اگر ہم نے ان کو گرانے کی قبل از وقت کوئی سکیم کی تو پھر یہ ہمارا کاندھا استعمال کرینگے اور کہیں گے کہ ہم نے آسمان سے تارے توڑ کر لے آنے تھے، اپوزیشن نے ہمیں چلنے نہیں دیا،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…