اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

انتہائی خوفناک حادثہ ، مسافرزندہ جل کر کوئلہ بن گئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستونگ(آن لائن) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری ایک تیز رفتارو ین کا ٹرک سے تصادم ہوا جسکے نتیجے میں ایک بڑا دھماکہ ہوا اور ساتھ پولیس کی چوکی میں بھی آگ بھڑک اٹھی ۔ واقعہ میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق اور پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 3 لوگ زخمی ہوگئے۔ اے سی پولیس کے مطابق مچھ کے قریب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری تیز رفتاروین ٹرک سے ٹکرائی جس سے وین میں آگ بھڑک اٹھی اور 5 افراد موقع پرہی

جھلس کر جاں بحق ہو گئے اور 4 افراد شدیدزخمی ہوگئے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے مچھ سول ہسپتال منتقل کیا لیکن وہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 زخمی جان کی بازی ہار گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔آگ لگنے سے قریب ہی موجود 3 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔پولیس کے مطابق وین میں موجود پیٹرول کوئٹہ سے سبی منتقل کیا جارہا تھا پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اور جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…