جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار کی سیاست میں دھماکہ خیز انٹری ،پاکستان پہنچتے ہی حیران کن قدم اٹھا لیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چودھری نثار علی خان نے سیاست میں دوبارہ انٹری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چودھری نثار علی خان نے سابق وفاقی وزیر رانا تنویر سے ایک طویل ملاقات کر کے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے اندرونی معاملات سمیت سیاسی اور تنظیمی معاملات پر بات کی گئی۔

چودھری نثار علی خان نے وطن واپسی پر اپنے دونوں حلقوں کے نمائندہ افراد سے ملاقات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چودھری نثار علی خان بہت جلد قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے اہم شخصیات کو بلا کر اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ چودھری نثار علی خان 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچے۔چودھری نثار علی خان کی وطن واپسی پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی جیتی ہوئی نشست پر حلف اٹھائیں گے اور عملی سیاست میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آزاد حیثیت میں عام انتخابات 2018 میں حصہ لیا تھا۔ عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018 میں چار نشستوں سے حصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلی کے انتخاب میں حصہ لیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…