اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کیا واقعی کسی وفاقی وزیر کیخلاف کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہیں؟ فواد چوہدری نے حقیقت بیان کردی،معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کسی وزیر کے خلاف کرپشن کی تحقیقات نہیں ہو رہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کسی وزیر کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی کوئی بات نہیں کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن نہ کرنے پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ کسی قسم کی کرپشن قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، حکومت کا موقف جانے بغیر اخبار کی جانب سے اس طرح کی شہ سْرخی شائع کیا جانا غیر اخلاقی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک قومی اخبار نے خبر شائع کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں ہی وفاقی حکومت میں شامل 3 وزرا پر کرپشن کا الزام لگ گیا ہے۔جس پر وزیراعظم عمران خان نے ان تین وزرا کی کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر وزیر اعظم عمران خان ان تین وزرا کو برطرف کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وزرا کے کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف جمعرات کوکابینہ اجلاس کے دوران تمام سرکاری افسروں کوکابینہ اجلاس والے کمرے سے نکالنے کے بعد وزرا سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔اجلاس میں وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، معاونین خصوصی اور مشیر موجود تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزراء کی کرپشن کے بارے میں ابتدائی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں اور وزرا پر عائد کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔ کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر میں کسی قسم کی گنجائش نہیں رکھوں گا اور کرپٹ وزرا کو برطرف کر دوں گا۔انہوں نے کہا کہ میری کرپشن کے خلاف 22 سالہ جدوجہد ہے اور میں اس پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

وزیر اعظم کے انکشاف پر کابینہ روم میں موجود اجلاس کے شرکا نے چْپ سادھ لی۔ تاہم اب وفاقی وزیر اطلاعات نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایسی کوئی بات کی نہ ہی کسی وزیر کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…