اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشترکہ تربیتی مشقوں کے لیے روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا،آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ روسی دستہ پاک روس مشترکہ تربیتی مشقوں میں شریک ہونے کے لیے پاکستان آیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا
کہ یہ پاکستان روس کے درمیان تیسری مشترکہ فوجی مشقیں ہیں، ان سے قبل پہلی مشقیں 2016ء میں پاکستان اور دوسری 2017ء میں روس میں منعقد ہوئی تھیں۔پاکستان اور روس کے درمیان ہونے والی مشترکہ فوجی مشقیں 4 نومبر تک جاری رہیں گی۔جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔