اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کیلئے خود بھی متحرک ہو گئے،ہنگامی اقدامات کا فیصلہ،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کیلئے خود بھی متحرک ہو گئے ،اس مقصد کے لیے وہ آج ( پیر) سے غیر ملکی دوروں کا آغاز کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی ٹیم کے ہمراہ آج پیر کے روز دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ پہنچیں گے جبکہ منگل کو دارالحکومت ریاض میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں معاشی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ دورہ سعودی عرب

کے دوران وزیر اعظم عمران خان بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔سعودی عرب سے واپسی پر وزیراعظم آئندہ 3 روز سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے ساتھ اعلی سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم 28 اکتوبر کو ملائشیا ء جائیں گے جہاں وہ پاک ملائشیا ء تعلقات اور معاشی تعاون پر بات کریں گے۔وزیراعظم عمران خان3 نومبر کو چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ سی پیک اور معاشی تعاون پر تفصیلی گفت وشنید کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…