جیسی کرنی ویسی بھرنی! اب ہو گا دما دم مست قلندر،پی ٹی آئی حکومت کیخلاف بھی ڈی چوک پر دھرنا ،قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع، اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی

21  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کی جانب سے احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے سندھ اور بلوچستان سے سینکڑوں ملازمین اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے ‘ اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے کارپوریشن کے ملازمین کی جانب سے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔

ڈی چوک میں کارپوریشن کے ہزاروں ملازمیں کل بروزسوموار اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیں گے ۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی منتخب سی بی اے یونین کے چیئرمین عارف حسین شاہ کے مطابق کارپوریشن کے ملازمین کو درپیش مسائل اور حکومت کی جانب سے ادارے کی نجکاری کیلئے راہیں ہموار کرنے کے خلاف کل ڈی چوک میں احتجاجی دھرنا ہوگا جس میں شرکت کیلئے سندھ اور بلوچستان سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں سے ملازمین اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملازمین کی جانب سے دئیے جانے والے احتجاجی دھرنے کی اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے بھی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے کے قائدین نے کارپوریشن کے ملازمین کی جانب سے دئیے جانے والے احتجاجی دھرنے میں شرکت پر بھی آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ایک جانب سے ملک کو مسائل سے نکالنے اور لاکھوں افراد کو نوکریاں دینے کی بات کرتی ہے جبکہ دوسری جانب سے حکومت کے مشیر اداروں کو تباہ کرکے ہزاروں افراد کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ احتجاجی دھرنا ملازمین کے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…