اسلام آبا د ( آن لا ئن ) وزیر اعظم عمران خان نے تھر کی صورتحال پر افسوس کا اظہا ر کر تے ہو ئے وفاقی حکو مت کے متعلقہ اداروں کو تھر کیلئے ریلیف پیکیج تیا ر کر نے کا حکم دے دیا ، وزیر اعظم عمر ان خان نے تھر کی عوام کیلئے 6لاکھ روپے تک کا مفت علا ج کیلئے 40ہزار صحت انصاف کا رڈ دینے کا جبکہ بہت جلد تھر کا دورہ کر نے کا بھی اعلا ن کیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم عمر ان خان کو تھر کی صورتحال پر جا مع رپورٹ پیش کی گئی رپو رٹ کو دیکھ کر عمر ان خان نے تھر کی صورتحال پر افسوس کا اظہا ر
کر تے ہوئے وفاقی حکومت کے متعلقہ اداروں کو تھر کی عوام کوریلیف کیلئے جلد از جلد خصوصی پیکیج تیا ر کرنے کا حکم دیا ، وفاقی حکو مت کا صحرائے تھر میں 40ہزار صحت انصاف کا رڈ کے اجراکا بھی فیصلہ کیا ہے صحت کا رڈ پر 6لاکھ روپے تک کا علا ج مفت ہو سکے گا ۔وزیر اعظم کی ہدایا ت پر تھر کیلئے وفاقی حکومت 2جدید مو بائل ہیلتھ یو نٹس فراہم کرے گا اس مو بائل یو نٹس کو چلا نے کیلئے تمام اخراجا ت وفاقی حکومت خود برداشت کر ے گی جبکہ 6ایمبو لینس بھی تھر کی عوام کو فراہم کی جا ئیں گی ۔