نوازشریف نے جلاوطنی سزائے موت سے بچنے کیلئے اختیار کی تھی،اسحاق ڈارنعرہ تکبیر لگائیں اورواپس آئیں بھلے جیل میں ڈالیں،مشاہداللہ دل کی باتیں زبان پر لے آئے

21  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد( آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے اقتدار انجوائے کیا، اب واپس آئیں،اسحاق ڈارنعرہ تکبیر لگائیں اورواپس آئیں بھلے جیل میں ڈالیں۔سینئررہنما مسلم لیگ ن سینٹر مشاہد اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اورمریم مقدمات کاسامنا کرسکتے ہیں تو اسحاق ڈارکوبھی واپس آنا چاہئے۔

نوازشریف اورمریم نوازاب سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے،ان کا کہناتھا کہ چودھری نثارکی مسلم لیگ ن میں واپسی میں کوئی حرج نہیں،چودھری نثار کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نوازشریف اورمریم الیکشن سے پہلے والے روپ میں واپس آئیں گے،ان کا کہناتھا کہ پرویزالہٰی سپیکرپنجاب اسمبلی ہیں یا نیب پنجاب کے چیف؟شہبازشریف نے ہمیشہ بھائی کا ساتھ دیا ہے،ن لیگ کے سینٹر نے کہا کہ مریم نوازاگرنوازشریف کی جانشین بنتی ہیں تو یہ وراثت یابادشاہت نہیں ہوگی،سودے بازی کی کوشش ہوتی رہی یہ کرلیں تودھرنا نہیں ہوگا،پانامانہیں ہوگا۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نوازشریف نے کبھی ڈیل کی نہ آئندہ کریں گے،جلاوطنی سزائے موت سے بچنے کیلئے اختیار کی تھی،ن لیگ کے سینٹر کا کہناتھا کہ موجودہ وزیر اطلاعات دھڑلے سے جھوٹ بولتا ہے،گنڈاپورنے لندن پلان کی حقیقت تسلیم کی جوغیرمعمولی بات ہے، انہوں نے کہا کہ لندن پلان کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنناچاہئے، ۔سینٹر ن لیگ نے کہا کہ ہمارے خلاف عالمی سازش کام کرگئی،اس میں کون شامل تھاسامنے آ رہاہے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان جانتے ہیں شفاف الیکشن کے تحت وہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے تھے،انتخابات کوشفاف ثابت کردیں تو حکومت کو5سال ملنے چاہئیں،دھاندلی ثابت ہوتو حکومت کوایک دن میں مستعفی ہوجانا چاہئے،ان کا کہناتھا کہ میری وزارت سے استعفا لینے والوں میں اپنوں کو جلدی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…