جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاک چین سماجی و اقتصادی شراکت مز ید مستحکم ہو گی،دونو ں ممالک ملکر اب کیا کرنیوالے ہیں گلوبل ٹائمز کی رپورٹ

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین اور پاکستان کے درمیان آئندہ سماجی اور اقتصادی شراکت داری میں مزید اضافہ ہوگا،کیونکہ اقتصادی راہداری منصوبوں پر بڑی تیزی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے،ان منصوبوں پر کام کی رفتار متاثر کن ہے۔ان خیالات کااظہار شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے نائب صدر ہوانگ رین ووہی نے اپنی ایک مطالعاتی رپورٹ میں کیا ہے۔جو گزشتہ روز چین کے معروف اخبار گلوبل ٹائمز نے شائع ہوئی ہے ۔

سی پیک کے بارے میں اپنی تحقیق کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وہ ان منصوبوں پر کام سے بہت متاثر ہوئے ہیں،زبردست ترقی گوادر کی بندرگاہ میں ہوئی ہے۔ جو کہ ایک خصوصی اقتصادی ژون بھی ہے۔جہاں کئی مربعہ کلو میٹر تک منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک صنعتی پارک بنا ہے۔ جس میں کئی کمپنیاں شامل ہونے کی خواہشمند ہیں پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں نو صنعتی پارک بنانا چاہتا ہے۔نا صرف چینی کمپنیوں کو اس کی پیشکش کی گئی ہے بلکہ دنیا بھر کی کمپنیوں سے بھی کہا گیا ہے دوسرا بڑا منصوبہ چین پاکستان ہائی وے ہے۔جہاں بنیادی ڈھانچے میں بہت تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔جو پاکستان عوام کی زندگیوں میں آرام اور خوشحالی لارہا ہے۔ابھی حالیہ برسوں کا ذکر ہے کہ چین اور پاکستان نے شاہراہ قراقرم کی تعمیر نو اور توسیع کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا تھا۔ہوانگ وین ہوئی کے مطابق چینی کمپنیاں پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے بہت کام کررہی ہیں انہوں نے اس پر 19ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ اور 20سے زیادہ بڑے منصوبوں میں شرکت کی ہے۔چین کی تھری جورجز کارپوریشن اور چائنہ گیزو باگروپ نے پاکستان میں بجلی کی کمی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بجلی گھر تعمیر کیے ہیں جبکہ ہواوے ٹیکنالوجیز نے ملک کے مواسلاتی نیٹ ورکز کو جدید بنانے میں مدد دی ہے۔تھری جورجز میں چالیس ہزار اور ہواوے میں بیس ہزار سے زیادہ مقامی کارکن کام کررہے ہیں۔تاہم ہوانگ رین ووہی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی سیاسی تعلقات کے باوجود دونوں ممالک کے عوام کا آپس میں بہت محدود رابطہ ہے۔لیکن سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت کے باعث ایک دوسرے کو جاننے کے بارے میں بھی یہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…