اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

ایک اور ’’این آر او‘‘ نواز شریف کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ، تصدیق کر دی گئی، کیا جواب دیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ اپوزیشن جمہوریت کیلئے نہیں بلکہ اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے ، احتساب اولین ترجیح ہے کسی دباؤ میں نہیں آؤں گا اور آخری حد تک جاؤں گا۔ شہباز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے ۔ ان کے خلاف اتنے ثبوت موجود ہیں کہ وہ بچ نہیں سکیں گے ۔ قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے اعلان پر قائم ہوں ۔

آئندہ ہفتے غربت ختم کرنے کا منصوبہ لارہے ہیں۔ پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ ضرور کامیاب بنائیں گے۔ ہفتہ کے روز سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ ہمارے اقدامات عارضی ہیں یا مستقل بنیادوں پر ہیں۔ جنہوں نے ڈاکے ڈالے ہمیں ان تک پہنچنا ہے اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے اعلان پر قائم ہوں، چھ ماہ میں معاشی معاملات بہتر کرلیں گے جبکہ پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ بھی ضرور پورا کریں گے۔ عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ہے اسلئے غریبوں پر مزید بوجھ ڈالے بغیر ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں کسی دباؤ میں نہیں آؤں گا آخری حد تک جاؤں گا کیونکہ احتساب اولین ترجیح ہے جبکہ اپوزیشن اسلئے شور مچا رہی ہے کہ ان میں سے کوئی کرپٹ نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے انکے خلاف ثبوت موجود ہیں وہ بچ نہیں سکتے ۔ ہمارے لئے انتظامی مشکلات پیدا کی جارہی ہیں ۔ پاکستان میں پیسہ تب آئے گا جب استحکام آئے گا۔ چین اور سعودی عرب سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے کو متحرک کیا ہے ۔ آئی ایم ایف کی شرائط بہت بڑا مسئلہ ہیں۔ اسلئے متبادل آپشن پر بھی غور کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیب کا کوئی کیس ہمارے دور میں نہیں بنا اپوزیشن کی جانب سے نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ کا تاثر دینا گمراہ کن ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جب صحافیوں نے سوال پوچھا کہ کیا نواز شریف کی طرف سے کسی قسم کا رابطہ کیا گیا ہے کہ کوئی ڈیل یا این آر او کیا جا سکے تو اس موقع پروزیر اعظم عمران خان نے محض چند سیکنڈ اس پر بات چیت کی اور کہا کہ نواز شریف کی طرف سے این آر او کے لیے رابطہ کیا گیا ہے لیکن ہم احتساب کا عمل جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں کوئی بھی ڈیل نہیں ہوگی۔ سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاستدانوں میں سے اکثر مجرم ہیں، اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے، میں کسی دبا ؤمیں نہیں آؤں گا اور آخر تک جاؤں گا، کسی چور، ڈاکو اور مجرم کو نہیں چھوڑوں گا۔ ڈیل کے متعلق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے نواز شریف ڈیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…