اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پولیس آفیسر نے یاسمین راشد کے ’’مبینہ حکم‘‘ پر غیر مناسب کپڑے اور بغیر دوپٹے آنیوا لی خواتین کو سول سیکرٹریٹ آنے سے روک دیا،ویڈیو وائرل ، کیا صوبائی وزیر نے واقعی یہ سب کرنے کو کہا؟ساری کہانی کھل کر سامنے آگئی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بغیر دوپٹہ اوڑھے خاتون کو منسٹرز بلاک میں داخل ہونے سے روکنے والے پولیس اہلکار نے ملبہ پنجاب کی وزیر صحت  یاسمین راشد پر ڈالتے ہوئے کہاکہ وزیر صحت پنجاب نے بغیر دوپٹہ اوڑھے خواتین کو سیکریٹریٹ میں آنے سے روکنے کا کہاتھا جبکہ یاسمین راشد کا کہناتھاکہ دوپٹے سے متعلق کوئی احکامات نہیں دیے، وہ اس سلسلے میں کسی کو پابندی نہیں کرسکتی۔

پولیس افسر کو شوکاز جاری کردیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ  کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈییو میں پولیس اہلکار کو واضح طور پر کہتے سنا جا سکتا ہے کہ کچھ خواتین وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملنے آئی تھیں لیکن ان کا لباس ایسا تھا کہ وزیر صحت نے کہا کہ دوپٹے کے بغیر میں کسی کو اندر آنے کی اجازت نہیں دوں گی،پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد اور ایک اور وزیر نے بلا کر زبانی احکامات دیے کہ آپ لوگوں کی آنکھیں ہیں، انہیں ادھر سے ہی اندر نہ آنے دیں کہ ہر بندہ انہیں اس طرح سے دیکھتا رہے، کیا اچھا لگے گا آپ کو؟ویڈیو میں خاتون کو بھی کہتے سنا جا سکتا ہےکہ میرے لباس میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے کہ جس پر اعتراض کیا جا سکے، اس لباس میں تو اگر میں علماء کو بھی ملوں تو انہیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کی جانب سے خود سے منسوب بیان سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دوپٹے کے بغیر خواتین کو منسٹرز بلاک میں داخلے سے روکنے کی کوئی ہدایت نہیں کی، منسٹرز بلاک کے انتظامی معاملات میں مداخلت کیوں کروں گی؟ ڈوپٹہ اوڑھنا ہماری تہذیب کا حصہ ہے لیکن کسی کو پابند نہیں بنایا جاسکتا، خاتون سے گفتگو میں دعویٰ کرنے والے پولیس آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…