اسلام آباد( اے ایف پی)عمران خان نے سعودی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ لڑکھڑاتی معیشت بچانے کیلئے کیا، کانفرنس پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمندبزنس لیڈرز سےملاقات کا موقع دیگی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق سعودی صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی پر دنیا بھر کے کئی نامور پالیسی میکرز اور کارپوریٹ چیفس کی جانب سے سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت سے بائیکاٹ کا اعلان کے باوجود پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان اس
کانفرنس میں شرکت کرینگے ، مذکورہ فیصلہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن اور یورپ بھر کے سینئر وزرا کی جانب اس کانفرنس کے بائیکاٹ کے اعلان کے ایک روز بعد سامنا آیا ہے۔جمال خشوگی کی گمشدگی کے بعد وائٹ ہائوس کی جانب سےلیے گئے فیصلے نے سعودی عرب کو تنہا کرنےکے خوف میں اضافہ کردیا ہےتاہم عمران خان کاسعودی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ اس لیے سامنےآیا ہےکہ پاکستان بحران سے نکلنے کےلئے اربوں ڈالرز کی تلاش میں اپنے ’’دوست‘‘ ممالک کا ساتھ دینا چاہتا ہے۔