سی پیک منصوبہ ! امریکہ آئی ایم ایفکے اندر سےچین کیخلاف کیا گیم کھیل رہا ہے؟پاکستان پر کس چیز کو سامنے لانے کیلئے دبائو ڈال رہا ہے ؟ صدر پاکستان نے دھماکے دار انکشاف کر دیا

19  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ سی پیک کی بنیاد پر آئی ایم ایف کے اندر امریکہ دبائو ڈال رہا ہے کہ جو بھی چین سے معاہدے ہوئے ہیں وہ سامنے لائے جائیں،بھارت کی جانب سے پاکستان سے مذاکرات پر انکار سے افسوس ہوا،سی پیک منصوبے میں 19بلین ڈالرز کے اعتبار سے معاہدے ہوئے ہیں ،سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ، 60روز میں حکومت کی کارکردگی کو جانچا نہیں جاسکتا ،

پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کئے وہ سب پورے کریں گے،نیب کو اب دکھانا ہوگا کہ ہر کارروائی بلاامتیاز ہے ، اگر ہماری بھی پارٹی میں کوئی کرپٹ ہے تو اس کے خلاف نیب ضرور کارروائی کرے ۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا عہدہ ملنا راستے کا پڑائو ہے جس سے پاکستان کو تبدیل کرنے کی نیت تھی ، امید ہے کہ اگلے پانچ سال میں ملک کی تقدیر بدل دیں گے ، ایوب خان کے خلاف تحریک میں دو گولیاں لگی تھیں جو ابھی تک بازو میں موجود ہیں ، صحت کے شعبے خصوصی توجہ دینا چاہتا ہوں ، ملک اس وقت بہتری کی جانب گامزن ہے ، ایوان صدر کے چھوٹے سے حصے میں رہائش پذیر ہوں ۔ صدر مملکت نے کہا کہ غیر ضروری بیرون ملک دوروں کے خلاف ہوں ، دورہ ترکی کی دعوت ملی ہوئی ہے ، وزیراعظم دورہ ترکی پر مصروفیات کی وجہ سے نہیں جا سکیں گے تو شاید دو تین دن کے دورے پر مجھے ترکی جانا پڑے ، ذاتی اخراجات پر عمرہ کرنا چاہتا ہوں ۔سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ، سیکیورٹی اور بے جا پروٹوکول میں فرق ہوتا ہے ، اپنے کسی سٹاف کو ساتھ لیکر نہیں چلتا، پاکستانی فوج نے ملک کیلئے قربانیاں دیں ، سیاسی دبائو میں آکر احتساب کے عمل کو سست کرنا پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہے ، نیب آزاد ادارہ ہے ان کو یہ بات اب ثابت کرنی ہے ، چور کو چور نہ کہا جائے تو عوام تکلیف ہوگی ، نیب کو اب دکھانا ہوگا کہ ہر کارروائی بلاامتیاز ہے ، اگر ہماری بھی پارٹی میں کوئی کرپٹ ہے تو اس کے خلاف نیب ضرور کارروائی کرے ،

ڈالر کا مہنگا ہونا ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسی ہے ، کرپشن اور فضول خرچی کا خاتمہ ضروری ہے ۔ عارف علوی نے کہا کہ ہماری پارٹی نے کبھی ضد نہیں کی جو بھی فیصلہ کیا ملک کے حق میں کیا ، سادگی کا مطلب لوگوں کو آگاہ کرنا ہے کہ ان کا پیسہ محفوظ ہے ، عوام کو چاہیے کہ ٹیکس دے ، حکومت کی ترجیحات سے مکمل طور پر مطمئن ہوں ، 60روز میں حکومت کی کارکردگی کو جانچا نہیں جاسکتا ،

پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کئے وہ سب پورے کریں گے ، انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی ہے تو کورٹ کو جا کر درخواست دیں ہم بھی ان کو سپورٹ کریں گے ، سی پیک کی بنیاد پر آئی ایم ایف کے اندر امریکہ دبائو ڈال رہا ہے کہ جو بھی چین سے معاہدے ہوئے ہیں وہ سامنے لائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور چین کی دوستی بڑھ رہی ہے ، بھارت کی جانب سے پاکستان سے مذاکرات پر

انکار سے افسوس ہوا، سی پیک منصوبے میں 19بلین ڈالرز کے اعتبار سے معاہدے ہوئے ہیں ، 6بلین گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے ہیں جن میں جو قرضہ ہے وہ 25سالوں میں ادا کرنا ہوگا ،وزیراعظم کے دورہ چین سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے بات نہیں کی جا سکتی ، عمران خان نے بہترین شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب لگایا ، عثمان بزدار نے اپنے آپ کو ایک اچھا وزیراعلیٰ ثابت کرنا شروع کردیا ہے ، نئے پاکستان میں نئے لوگ عوام کو نظر آئیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…