ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

’’نوازشریف کیخلاف ریفرنسز ‘‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نےبڑا حکم جاری کر دیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے احتساب عدالت کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے 17 نومبر تک کی مہلت دے دی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے یہ آخری توسیع ہے اس کے بعد کوئی توسیع نہیں دی جائے گی ، ہمیشہ آپ کی بات مانی، لیکن یہی تاثر دیا گیا کہ آپ کی بات نہیں مانی، یہ وہ کیس ہے جس نے دو بھائیوں میں تلخی پیدا کی۔

جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے آج مذکورہ درخواست پر سماعت کی۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور 6 ہفتوں تک مہلت دینے کی استدعا کی۔تاہم عدالت عظمی نے ریمارکس دیئے کہ 4 ہفتوں سے زیادہ کی مہلت نہیں دی جاسکتی۔خواجہ حارث نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ایک بار تو میری بات بھی مان لی جائے۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیشہ آپ کی بات مانی، لیکن یہی تاثر دیا گیا کہ آپ کی بات نہیں مانی۔ساتھ ہی جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے یہ وہ کیس ہے جس نے دو بھائیوں میں تلخی پیدا کی۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ‘آپ چاہیں تو ہفتے اور اتوار کو بھی کام کر سکتے ہیں، 17 نومبر تک کیسوں کا فیصلہ نہ ہوا تو عدالت اتوار کو بھی لگے گی ۔چیف جسٹس نے کہا اگر اس مدت میں کیسوں کا فیصلہ نہ ہوا تو احتساب عدالت کے جج سے پوچھیں گے۔سماعت کے بعد چیف جسٹس نے دونوں ریفرنسز کے ٹرائل کے لیے 17 نومبر تک کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ آخری توسیع ہے، اس کے بعد کوئی توسیع نہیں دی جائے گی۔یاد رہے کہ نواز شریف کے خلاف 2 نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کو دی جانے والی آخری مدت 7 اکتوبر کو مکمل ہوئی تھی، جس کے بعد احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک نے سپریم کورٹ کو ٹرائل کی مدت میں توسیع کے لیے خط لکھا تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…