اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت نےبڑا اعلان کر دیا چیئرمین پی آئی اے، نجکاری کمیشن اور ایم ڈی بیت المال کس کس کو لگا دیا گیا؟

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی کابینہ نے گزشتہ دس سال میں لیے قرضوں کا آڈٹ اورسیاسی انتقام کا نشانہ بننے والوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 10 سال کے دوران معاشی حالت پر بھی کمیشن بننا چاہیے،پی آئی اے پر 406 ارب قرض ہے، ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،

میاں محمد سومر و چیئرمین نجکاری کمیشن اور عون عباس کو ایم ڈی بیت المال تعینات کر دیا گیا ہے،،ایف بی آر میں اصلاحات کو سامنے لایا جائے گاوفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپنا ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری دی گئی,اسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے کا جامع آڈٹ کیا جائے گا، آئی ایم ایف سے قرضہ کتنا لیا جائے گا، اس بارے میں اسد عمر سے بات نہیں ہوئی، مخالفین ہمیں ٹاک شو میں آ کر بتاتے ہیں کہ کرنا کیا ہے، اگر ان کی پوزیشن بہتر ہوتی آج یہ حالات نہ ہوتے، اپوزیشن شورمچانے کے بجائے الزامات کا جواب دے، نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم مکمل طور پر محفوظ اسکیم ہے، غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہیلتھ کارڈ اسکیم کا اجراء کیا جا رہا ہے، رواں سال کے آخر تک غیر قانونی موبائل فون پاکستان میں کام نہیں کر سکیں گے، سگریٹ مافیا کے خلاف بڑے کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہباز شریف کے ایوان میں آنے سے پارلیمنٹ کو ان سے سوال کرنے کا موقع ملے گا،ایئر مارشل ارشد خان ایک پروفیشنل آدمی ہیں انہیں پی آئی اے کے معاملات کو سنبھالنے کا کہا گیا ہے،ہم نے ایک ویب سائٹ بنائی ہے جس پر ہماری تمام 100دنوں کی کارکردگی پتا چل جائے گی۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اپنے روز مرہ معاملات کیلئے بھی قرض کے محتاج ہیں، ہم پاکستان میں اپنا گھر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں

کہ ڈاکوئوں سے پیسہ نکلے، 17تاریخ کو سپیکر صاحب نے اجلاس طلب کیا ہے، اپوزیشن کو اپنے الزامات پر میڈیا کے سامنے کھڑے ہو کر جواب دینا چاہیے تھا، مخالفین ہمیں ٹاک شو میں آ کر بتاتے ہیں کہ کرنا کیا ہے، اگر ان کی پوزیشن بہتر ہوتی آج یہ حالات نہ ہوتے، پاکستان کی معاشی حالت پر بھی پارلیمانی کمیٹی بھی بننی چاہیے تاکہ گزشتہ دس سال جتنے قرضے لیے گئے ان کی تحقیقات کی جا سکیں

اور ذمہ داروں کو سزا ملے۔، اپوزیشن کو ہمارے اس ریزوسیشن کی حمایت کرنی چاہیے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہائوسنگ اسکیم کے طریقہ کار وضع کیا گیا، امریکہ میں 75فیصد گھر قرض لے کر بنائے گئے، اسکیم کیلئے جاری فارم 250روپے کا ہو گا، ہم نے بہت سی زمینیں جن پر قبضہ تھا انہیں واگزار کرایا ہے، اپنا گھر اتھارٹی 2ماہ میں اپنا کام شروع کر دے گی، ہائوسنگ کے ساتھ

انڈسٹریز پر بھی کام کیا جائے گا، ہائوسنگ اسکیم ایک بہترین شفاف اسکیم ہے، ایئرمارشل ارشد خان کو پی آئی اے کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے، ایئر مارشل ارشد خان ایک پروفیشنل آدمی ہے، پی آئی اے قرضوں میں ڈوبی جا رہی ہے، پی جس میں غریبوں کو آسان اقساط پر گھر فراہم کیے جائیں گے۔ پی آئی اے کے سی ای او کیلئے ایک پراسیس ترتیب دیا جائے گا، ایئرمارشل کو پی آئی اے کے

معاملات کو سنبھالنے کا کہا گیا ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ کا منصوبہ پر 100ارب سے زیادہ پیسہ خرچ ہوگیا، وزیراعظم نے اس منصوبے کا مکمل آڈٹ کرنے کا حکم دیا ہے،کابینہ نے نیب چیئرمین کو بھی ہائی پروفائل کیسز کو دیکھنے کیلئے ڈائریکٹ کرنے کا کہا ہے، کابینہ نے اس معاملات پر نیب کو تحقیقات تیز کرنے کا کہا ہے، 3ہزار افراد ای سی ایل پر ہیں، شہریارآفریدی نے

قبضہ مافیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وزیراعظم نے ای سی ایل میں شامل افراد کیلئے شہریارآفریدی کو ہدایت کی کہ اس معاملے کی تحقیقات کریں گے، ان میں کوئی بے گناہ تو ملوث نہیں، ای سی ایل میں شامل بے قصوروں کا نام ہٹایا جائے، ہمارے ملک کا خسارہ 10ملین ڈالر پر ہے، گزشتہ حکومتوں کی وجہ سے معاشی صورتحال بدترہیں غریب آدمی کو علاج کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کئے ہیں،

چائنہ کے ساتھ ہمارے سی پیک کا رشتہ بہت اہم ہے، اس رشتے کو مزید مظبوط کرنے کیلئیو زیر اعظم اعمران خان جلد چین کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس میں قرضوں کے حوالے سے پوچھا اتنا قرضہ کیسے اور کہاں خرچ ہوا، سگریٹ مافیا، پینٹ بنانے والوں کے خلف ٹیکس ادا نہ کرنے پر بڑے کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے، رواں سال کے آخر تک غیر قانونی موبائل فون پاکستان

میں کام نہیں کر سکیں گے، چین کی سرمایہ کاری بڑھے، سی پیک سے ہمارے روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو 406ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے، پی آئی اے 2ارب روپے ماہانہ خسارہ کر رہی ہے، آئی ایم ایف سے قرضہ کتنا لیا جائے گا، اس بارے میں اسد عمر سے بات نہیں ہوئی، عون عباس کو ایم ڈی بیت المال جبکہ میاں محمد سومرو کو نجکاری کمیشن کا سربراہ

مقرر کر دیا گیا ہے، سٹیل ملز ملازمین کی ماہ اگست کی تنخواہ کی منظوری دی ہے، ہیلتھ کارڈ سکیم کا اجراء کیا جا رہا ہے، یکساں تعلیمی نظام وفاق مدارس نے بھی بات کی تھی، تعلیمی اصلاحات کیلئے شفقت محمود کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اس پر کمیٹی کام کر رہی ہے، ہم نے 100دن پر ایک ویب سائٹ بنائی ہوئی ہے، ویب سائیٹ پر ہماری تمام 100دنوں

کی کارکردگی پتا چل جائے گی، ہم پرائیویٹ اسکولز اداروں پر ہم فیس پر بات کر رہے ہیں، دو کمروں کا گھر 5سے 7لاکھ روپے میں تعمیر ہو جائے گا، اپنا گھر اتھارٹی بینکوں کے ساتھ معاملات طے کرے گی، پارلیمنٹ کے فورم پر شہباز شریف سے پوچھا جائے گا کہ انہوں نیکہاں کہاں کرپشن کی ہے۔نواز شریف کی طرف سے ای سی ایل سے نام نکالنے کے حوالے سے کوئی درخواست کابینہ کو موصول نہیں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…