اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ روز آئی ایم ایف میں جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری خود وزیر اعظم نے دی ہے جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے ۔عمران خان نے وزیر اعظم بننے سے پہلے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر وہ بھیک مانگنے کیلئے امریکہ یایورپ گئے تو وہ خودکشی کر لیں گے ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو الیکشن سے پہلے کی ہے جس میں عمران خان کو واضح طور پر سنا جاسکتا ہے ،وہ ایک جلسے سے
خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں وزیر اعظم بن گیا تو کسی سے بھیک نہیں مانگوں گا اگر ایسا کیا تو میں خودکشی کر لوں گا۔جس کے دل میں لاالہ الااللہ چلا جائے وہ بت پرستی نہیں کرسکتا۔دوسری جانب ن لیگی رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے آئی ایم ایف سے قرض لینے کے حکومتی فیصلے پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شرم کرو، حیا کرو،مجھے پتا تھا کہ یہ حکومت عقل سے فارغ ہے پر مجھے اتنا اندازہ نہیں تھا۔ آپ جن کوچور،ڈاکو اور قاتل کہتے رہے ان کوہی دودھ سے نہلایا۔