لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مجھے وہ سہولت نہیں چاہیے جو عوام کے پاس نہیں ہے، یہ الفاظ وزیراعظم عمران خان نے لیسکو کے اعلیٰ حکام سے کہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے گھر کے لیے بجلی کا ڈبل سورس لینے سے انکار کردیا ہے، لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان کا پیغام موصول ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رہائش گاہ زمان پارک لاہور
سے اپنے تار اور ٹرانسفارمر اتار لیں انہوں نے مزید کہا کہ مجھے وہ سہولت نہیں چاہیے جو عوام کے پاس نہیں ہے اس طرح وزیراعظم نے بڑی سہولت واپس کر دی ہے۔ لیسکو حکام نے کہا کہ جی اوآرسب ڈویژن سٹاف نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام اعلیٰ حکام تک پہنچا دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک رہائش گاہ پر100کے وی اے کا ذاتی جنریٹر لگا لیا ہے۔