پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان نے اپنے خطرناک ترین ہتھیارتجربہ کرلیا،صدر مملکت، وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہوں کی سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد 

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018 |

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان نے 1300 کلو میٹر تک جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے والے غوری بیلسٹک میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہوں نے پاکستان کی سٹرٹیجک فورسز ، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔آئی ایس پی آر نے پاکستان نے پیر کو غوری میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ۔

غوری میزائل کا تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی طرف سے کیا گیا جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ غوری بیلسٹک میزائل روایتی اور جوہری دونوں طرح کے ہتھیار 1300 کلو میٹر فاصلے تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین ، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک، چیئرمین کے آر ایل طاہر اکرام ، سٹرٹیجک فورسز کے سینئر افسراناور سٹرٹیجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیا۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین نے آرمی سٹرٹیجک فورسز کے تربیتی اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا ۔ اس تجربے سے پاکستان کی جوہری صلاحیت کوتقویت ملی ہے جس کا مقصد قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کے ذریعے امن اور استحکام کا حصول ہے ۔صدر مملکت اور وزیراعظم نے غوری میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکبا ددی ہے۔چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہوں نے بھی پاکستان کی سٹرٹیجک فورسز ، سائنسدانوں اور انجینئروں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔  پاکستان نے 1300 کلو میٹر تک جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے والے غوری بیلسٹک میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہوں نے پاکستان کی سٹرٹیجک فورسز ، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…