پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست کو حلف اٹھایا تھا تو فارن ایکسچینج ریزروکتنے ارب ڈالر تھے اور اب کتنے ارب ڈالر ہیں؟ملک کو صرف آج ایک دن میں کتنا بڑا نقصان ہوا؟کیا نوازشریف سیاست میں واپس آگئے ہیں؟اپوزیشن احتساب سے اتنی خوفزدہ کیوں ہے؟جاوید چودھری کاتجزیہ‎

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018 |

مکینکس کی دنیا میں ایک چھوٹا ہوتا ہے‘ یہ چھوٹا بچپن سے استاد کی مار کھانا شروع کرتا ہے اور مار کھاتا کھاتا خود بھی استاد بن جاتا ہے‘ ایک اسی قسم کے چھوٹے نے ایک دن اپنے استاد سے بڑا مکینک بننے کا فارمولا پوچھا‘ استاد نے جواب دیا بیٹا اس دن تک انجن کھولنے کی غلطی نہ کرنا جب تک تم انجن بند کرنے کا طریقہ نہ سیکھ لو‘

یہ فقرہ زندگی گزارنے کی چھوٹی سی ٹپ ہے‘ ہم میں سے زیادہ تر لوگ چیزوں کو سیمٹنے کا گر سیکھے بغیر چیزوں کو بکھیر لیتے ہیں‘ چیزوں کو کھول کر بیٹھ جاتے ہیں اور پھر اس کا نتیجہ وہی نکلتا ہے جو اس وقت اس ملک میں دکھائی دے رہا ہے، احتساب ضرور ہونا چاہیے لیکن کہیں ایسا نہ ہو جائے احتساب بھی نہ ہو اور ملک کی معیشت بھی تباہ ہو جائے کیونکہ اب تک 55 دنوں میں وزراء کے بے مقصد چھاپوں‘ احتساب میں جلدبازی اور غیر ذمہ دارانہ بیانات نے 55 دنوں میں ملک کا 2800 ارب روپے کا نقصان کر دیا‘ وزیراعظم نے 18 اگست کو حلف اٹھایا تھا تو فارن ایکسچینج ریزرو16بلین ڈالر تھے‘ یہ اب 14 ارب89 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں‘ 100 انڈیکس43 ہزارسے 38ہزار پر آ چکا ہے‘ صرف آج کے دن سٹاک ایکسچینج اتنے پوائنٹس نیچے آئی کہ جس سے 500 ارب روپے کا نقصان ہوا‘ ڈالر 129 روپے کا ہو چکا ہے اور مہنگائی کا ایک خوفناک سیلاب عوام کے دروازے پر کھڑا ہے‘ ان حالات میں اگر اپوزیشن بھی دھرنے دے دیتی ہے‘ یہ اسمبلیوں کے سامنے بیٹھ جاتی ہے تو ملک کا کیا بنے گا اور یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا اور حکومت اپنے سو دنوں سے پہلے اتنی ان پاپولر کیوں ہو رہی ہے‘ آج نواز شریف نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی‘ کیا پارٹی کے تاحیات قائد سیاست میں واپس آ گئے ہیں اور اپوزیشن احتساب سے اتنی خوفزدہ کیوں ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…