ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

قرضے نہ لینے والی پی ٹی آئی حکومت پہلا بھاری قرض لینے میں کامیاب، پاکستان کو7.1ارب ڈالرملیں گے وہ بھی کس کی طرف سے؟اعلان کردیا گیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئندہ 3 برسوں کے دوران پاکستان کو 7.1 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرنیکا اعلان کردیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے عہدیدار نے گزشتہ دنوں پاکستان میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر حکام سے ملاقات کی جس میں نئی حکومت کے پہلے 100 روزہ پلان کو سراہا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ 3 سال کے دوران پاکستان میں

پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے 7.1 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کریگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کی جانب سے توانائی، بنیادی ڈھانچے، ترقی اور صنعتی اصلاحات کے منصوبہ جات کیلئے تکنیکی و مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کے نائب صدر وینکائی ڑینگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوی توجہ دی جائے گی تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…