پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

فیاض الحسن کو کیوں ہٹایا گیا،اب انکی جگہ کون وزیر اطلاعات پنجاب کی ذمہ داریاں کون سنبھالے گا؟بڑا فیصلہ سامنے آگیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کی ترجمانی سے روک دیا گیا،ان کی جگہ اب شہباز گل پنجاب حکومت کے ترجمان ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق  فیاض الحسن چوہان پنجاب کی صوبائی کابینہ کے انتہائی متنازعہ وزیر بن کر سامنے آئے ہیں۔

اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث حکومتی خبریں دینے والے وزیر موصوف خود ہی خبروں کی زینت بننے لگے ہیں۔ انہوں نے تھیٹر کی سابقہ اداکارہ نرگس کے حوالے سے انتہائی متنازعہ بیان دے کر تمام توپوں کے رخ اپنی جانب کروا لئیے۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر میرے انڈر ہوتا تو پھر میں نرگس کو حاجی نرگس نہ بناتا تو پھر آپ کہتے۔اور اداکارہ میگھا سال کے 30 نہیں بلکہ 300روزے نہ رکھتی تو پھر آپ کہتے۔ اس بیان پر اداکارہ نرگس اور میگھا کا رد عمل سامنے آیا تو معافی مانگ لی۔ پھر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھی فیاض الحسن چوہان احتیاط نہیں کرتے تھے ،جس کے باعث تحریک انصاف کی صوبائی حکومت مشکلات کا شکار ہورہی تھی۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کی ترجمانی سے روک دیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر جاری کئیے جانے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان اب پنجاب حکومت کی مزید ترجمانی نہیں کر سکیں بلکہ انکی جگہ شہباز گل کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…