پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

دانیال عزیز بھی قبضہ مافیا کیخلاف جاری آپریشن کی زدمیں آگئے،کتنی اراضی واگزار کرالی گئی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرگودھا میں محکمہ اینٹی کرپشن نے دانیال عزیز کے زیر قبضہ 325 ایکڑ اراضی ہیوی مشینری کے ذریعے واگزار کرا لی۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عاصم رضا کو سورس رپورٹ کے ذریعے معلوم ہوا کہ سرکاری رقبہ

تقریباً 325 ایکڑ انور عزیز نے 1960ء میں محکمہ لائیو سٹاک سے لیز پر لیا تھا، جس کی لیز کی مدت 2000ء میں ختم ہو گئی اور 18 سال سے اس سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ چلا آ رہا تھا جس کے معاملات سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز ڈیل کرتے تھے، جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ڈپٹی دائریکٹر اینٹی کرپشن عروج الحسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اسرار کاظم کو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔دوران انکوائری ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی اور موقع ملاحظہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ 325 ایکڑ رقبہ جس کی لیز انور عزیز کے نام ہوئی تھی پر اب 18 سال سے ناجائز قبضہ ہے اور اس پر کاشت ہو رہی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عروج الحسن کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی رفاقت باجوہ، تحصیلدار اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر اراضی واگزار کرائی اور وسیع و عریض رقبے پر بنے ہوئے درجن سے زائد ڈیرہ جات مسمار کر کے زمین سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…