اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب کا اصل وزیراعلیٰ عثمان بزردار ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ کبھی بند نہیں ہونا چاہئے۔ جب تک گورنر کے عہدے پر فائز ہوں تنخواہ ڈیم فنڈ میں دوں گا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا
کہ مجھے دوبارہ گورنر نامزد کرنے کا فیصلہ پارٹی نے کیا ہے تاہم پہلے میرا وفاقی وزیر بننے کا ارادہ تھا۔ اُنہوں نے بتایا کہ گورنر بننے سے قبل میں نے پارٹی سے کوئی شرائط نہیں رکھیں البتہ یہ بات ضرور کہی تھی کہ وفاقی کابینہ کی میٹنگ اٹینڈ کروں گا کیونکہ بطور گورنر وفاقی کابینہ کی میٹنگز اٹینڈ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔