اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا،اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل،ایسی شرط ختم کردی جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر جائیداد خریدنے کے لیے ٹیکس نان فائلر ہونے کی شرط کو ختم کردیا جس کے ساتھ ہی وہ اپنی وراثتی جائیدادوں کے ذریعے جائیدادیں خرید سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ بیرونِ ملک مقیم ایسے پاکستانیوں کو ہونے والی پریشانی کے باعث کیا گیا ہے جو پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ایک سرکلر کے ذریعے شائع کیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ 5 کروڑ سے زائد کی جائیداد خریدنے کی پابندی نان فائلر کی جانب سے وراثت میں آئی جائیداد خریدنے پر عائد نہیں ہوگی۔علاوہ ازیں فائلر ہونے کی شرط ایسے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں پر بھی عائد نہیں ہوگی جو شیڈول بینک سے ترسیلاتِ زر کی تصدیق کے لیے اپنے سرٹیفکیٹ ظاہر کریں گے حکومت اس وقت نان فائلر پر جائیداد اور گاڑیوں کی خرید و فروخت پر پابندیوں کے موثر نفاذ کے لیے مقامی مینوفیکچررز پر جرمانے بھی متعارف کروادیے گئے ہیں۔اگر کسی بھی کمپنی نے کسی بھی نان فائلر کی کسی بھی گاڑی کی بکنگ کی تو اسے اس گاڑی کا 5 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔اسی طرح اگر کوئی نان فائلر اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کرواتا ہے تو ایکسائز اور ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ اس کا 3 فیصد جرمانے کی مد میں ادا کرے گا۔اس کے ساتھ ساتھ کسی نان فائلر کی غیر منقولہ جائیداد کے ٹرانسفر یا رجسٹریشن کے ذمہ دار ادارے کو اس جائیداد کا 3 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔فنانس ایکٹ 2018 میں ترمیم کے تحت تمام بینکس فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ایک دن میں 50 ہزار سے زائد کی رقم نکلوانے والے تمام افراد کی معلومات فراہم کرنے کے مجاز ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…