پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

(ن)لیگ کاشہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرے ، دھرنے ، احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان ، سڑکیں بلاک کر دی گئیں،،ٹریفک کا نظام معطل 

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/رائے ونڈ/شیخوپورہ/کاہنہ/فیصل آباد /سیالکوٹ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف نیب کے دفتر کے باہر اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے اور دھرنے دئیے ، کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلا کر کر دیں جس سے ٹریفک کا نظام معطل رہا ،کارکن ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، غنڈہ گردی بند کرو،

میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار ، شیر شیر ، جیسے بھی حالات رہیں گے میاں تیرے ساتھ رہیں گے ، یا اللہ یا رسول ، شہبازبے قصور کے نعرے لگاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں کارکن ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع نیب کے دفتر کے باہر پہنچ گئے اور قیادت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔ کارکنوں نے میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار، ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، غنڈہ گردی بند کرو اور شیر شیر کے نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی نیب کے مرکزی درواز ے اور اطراف میں تعینات رہی تاہم کارکنوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے کسی طرح کی مداخلت نہ کی گئی ۔کارکنوں نے ٹھوکر نیاز بیگ پر سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی ۔ اراکین اسمبلی ملک ریاض ،رکن اسمبلی سمیع اللہ خان ،غزالی سلیم بٹ کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف شاہدرہ موڑ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی اور نعرے بازی کی ۔رکن اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری کی قیادت میں خواتین نے دھرنا دے کر احتجاج کیا اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے ۔ بھاٹی گیٹ چوک میں بھی لیگی کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی اوریا اللہ یا رسول ،شہباز بے قصور ،ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، غنڈہ گردی بند کرو، میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار ، شیر شیر کے نعرے لگائے ۔

حلقہ این اے 124کی ضمنی انتخابی مہم میں مصروف کارکنوں نے بھی شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگائے ۔اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کی قیادت میں لیگی کارکنوں نے بھاٹی گیٹ، اقبال ٹاؤن، ریگل چوک، کاپر س سٹور،اچھرہ موڑ ،کاہنہ چونگی امرسدھو اور دھرم پورہ ،فیروز پور روڈ، گڑھی شاہو سمیت دیگر مقامات پر احتجاج کیا ۔ اس موقع پر کارکنوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کے حق میں نعرے لگائے ۔کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام معطل ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف ممبر صوبائی اسمبلی مرزا جاوید کی قیادت میں رائے ونڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرزا جاوید نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری انتقامی کارروائی کا حصہ ہے ۔ اس اقدام کے ذریعے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے ۔حلقہ این اے 124کی ضمنی انتخابی مہم میں مصروف کارکنوں نے بھی شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگائے ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم و حلقہ این اے 124سے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پر پہلے بھی الزامات لگائے گئے لیکن ہم خدا کے فضل سے بری ہوئے ۔

عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو گرفتار کیا گیا اور اب جیسے ہی ضمنی انتخابات قریب آئے ہیں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کو گرفتار کر لیاگیا ہے ۔ ان گرفتاریوں سے بوکھلاہٹ واضح ہے ۔ ہم پہلے بھی پر امن رہے اور آئندہ بھی پر امن رہیں گے اور عدالتوں میں کیسز کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو بھی شخص ملک وقوم کی خدمت کرتا ہے اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے اور عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے اور یہ ملک کی بد قسمتی ہے ۔ اس طرح کے اقدامات ملک کیلئے اچھے نہیں اور ریاست کیلئے تباہی لائیں گے ۔ حلقہ این اے 124میں کارکنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں چوہدری عامر صدیق اور میاں عثمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہ پہلے مرعوب ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے ۔ ہم میدان میں ہے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ ہم پہلے سے بڑھ کر مزید جوش وجذبے سے ضمنی انتخابات کی مہم چلائیں گے اور عوام ضمنی انتخاب میں لیگی امیدواروں کو کامیاب کرا کے اس فیصلے کو مسترد کر دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر پرویز ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کو یہ صلہ دیا جارہا ہے جس کے ملک کیلئے کسی صورت اچھے نتائج نہیں نکلیں گے۔وحید عالم خان ، شائستہ پرویز ملک ، علی پرویز، میاں مرغوب احمد، عظمیٰ زاہد بخاری ، سمیع اللہ خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ناکامی کے ڈر سے شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ مسلم لیگ( ن) کے کارکن اور ووٹرز ضمنی انتخابات میں پہلے سے زیادہ جوش و جذبے سے باہر نکلیں گے اور مسلم لیگ (ن) کو کامیا ب کرائیں گے۔ لیگی رہنماؤں نے کہا کہ آج ہفتہ سے احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا جائے گا ۔ لاہور کے علاوہ کاہنہ، شیخوپورہ،فیصل آباد، سیالکوٹ، مریدکے ، گوجرانوالہ سمیت مختلف مقامات پر بھی (ن) لیگ کی قیادت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…