اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق شہبازشریف کو کل عدالت میں پیش کیاجائے گا۔،نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ
شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اب احتساب کا عمل مزید تیز ہو گااور احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری ابھی پہلی گرفتاری ہے ابھی آگے بہت بہت بڑے نام گرفتار ہوں گے۔یاد رہے کہ آج سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیشی کیلئے آئے اس دوران انہیں حراست میں لے لیا گیا بعد ازاں نیب نے ان کی گرفتاری کی باقاعدہ تصدیق کر دی۔انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔دوسری جانب نجی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ فواد حسن فواد کے انکشافات کے بعد شہبازشریف کو گرفتار کیاگیاذرائع کے مطابق آخری پیشی کے موقع پر شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو آمنے سامنے بٹھایا گیا تھا اور فواد حسن فواد کے انکشافات کے بعد ہی شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آخری پیشی کے موقع پر فواد حسن فواد نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں صاحب!آپ نے جس طرح کہا میں کرتا رہا ہوں۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد نے شہباز شریف سے آخری ملاقات کے بعد وعدہ معاف گواہ بننے کا فیصلہ کیا تھا۔ادھر حمزہ شہباز نے اپنے والد شہبازشریف کی ضمانت کے لئے ماہرین قانون سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں، نیب کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق شہبازشریف کو کل عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ نیب کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق شہبازشریف کو کل عدالت میں پیش کیاجائے گا۔